لاہور(کرائم رپورٹر)محکمہ داخلہ پنجاب کا مرکزی کمیٹی روم خالد شیر دل شہید کے نام منسوب کر دیا گیا۔ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے گزشتہ روز محکمہ داخلہ کے کمیٹی روم میں نصب تختی کی نقاب کشائی کی۔ وزیراعظم کے کو آرڈینیٹر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل اور سیکرٹری خزانہ مجاہد شیر دل بھی چیف سیکرٹری کے ہمراہ تھے۔خالد شیر دل 2020 میں فضائی حادثے میں شہید ہو گئے تھے۔ تقریب کے شرکا نے خالد شیر دل کی خدمات کو سنہری حروف میں خراج تحسین پیش کیا۔