10معروف ریسٹورنٹس پر چھاپے، 9کو 2لاکھ 70ہزار جرمانہ ، 1بند

 لاہور (کرائم رپورٹر ) پنجاب فوڈ اتھارٹی ڈائریکٹر آپریشنز نے ناکوں کا دورہ کیا، 85ہزار لٹر دودھ کی چیکنگ کی،10معروف ریسٹورنٹس پر چھاپے مارے، 9کو 2لاکھ 70ہزار کے جرمانے ، 1بند کر دیا گیا جبکہ 85لٹر ناقص استعمال شدہ آئل اور ممنوعہ اجزا تلف کئے گئے۔ ٹھوکر اور بابو صابو پر 57گاڑیوں میں موجود 85ہزار لٹر دودھ کا معائنہ کیا گیا۔