چکن سستا،، انڈے مہنگے

لاہور(کرائم رپورٹر)سرکاری نرخنامے میں پرچون سطح پر زندہ برائلر مرغی کی قیمت 10روپے کمی سے363روپے کلوجبکہ فارمی انڈوں کی قیمت مزید 2رو پے اضافے سے239روپے درجن کی سطح پر رہی۔اوپن مارکیٹ میں مختلف مقامات میں برائلر گوشت 550سے570روپے کلو تک فروخت کیا گیا۔