اپنی چھت، اپناگھر،ساڑھے 3لاکھ درخواستیں وصول

وزیر ہا ئوسنگ بلال یاسین سے چیئرمین اخوت امجد ثاقب کی ملاقات 
لاہور ( کرائم رپورٹر )وزیر ہا ئوسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین سے چیئرمین اخوت ڈاکٹر امجد ثاقب کی ملاقات ،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قرضہ سکیم "اپنی چھت،اپنا گھر" کی پیش رفت بارے جائزہ لیا گیا،ڈی جی پھاٹا سیف انور جھپہ کی درخواستوں اور مجوزہ اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ ساڑھے 3 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول، دسمبر تک تعداد دوگنا ہو جائے گی، وزیر ہا ئوسنگ کا کہنا تھا کہ 800 گھروں کی تعمیر کیلئے 64 کروڑ کی پہلی اقساط جاری کی جاچکی ہیں، کسی بھی سرکاری سطح پر میرٹ میں مداخلت نہیں کی جائے گی، سو فیصد میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے اخوت جیسے ادارے کی خدمات حاصل ہیں، اپنا گھر بنانے کیلئے زندگیاں لگ جاتی ہیں،وزیر اعلیٰ نے غریب کے خواب کو حقیقت بنایا ہے، لوگوں کو پہلی اقساط کے چیک کامیابی سے ملے، انشاء￿  اللہ تمام اقساط کی ادائیگی یقینی ہوگی، شہری کسی سرکاری و غیر سرکاری فرد کے نرغے میں مت آئیں، سو فیصد میرٹ پر قرضے دیے جائیں گے، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی خواہش ہے کہ دائرہ کار میں وسعت لائیں، امجد ثاقب کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کے اس منصوبے میں صرف ضرورت مند افراد کو قرضے فراہم کر رہے ہیں۔