مریم نواز نے مسقط میں ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘کیلئے سکرول آف آنر ایوارڈ وصول کر لیا

مسقط کے تاریخی کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ دیا گیا،دنیا بھر سے صرف پانچ منتخب ممالک کوایوارڈ دیا گیا
 میانمار ، برازیل ، تیونس اور لندن سکرول آف آنر ایوارڈ لینے والوں میں شامل،19 سال  بعد پنجاب کا اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ دنیا بھر کے 150 سے زائد پراجیکٹس میں سرفہرست 
ریکارڈ مختصر مدت میں 2لاکھ سے زائد افراد’’اپنی چھت، ا پناگھر‘‘ کے تحت قرض لے چکے ہیں ،5لاکھ گھر بنانے کا ہدف پورا کریں گے:مریم نواز کا  عالمی یوم رہائش پر پیغام
لاہور(سپیشل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب کے سر پر ایک اور تاج سجا دیا۔ ’’اپنی چھت،اپنا گھر‘‘ پراجیکٹ نے ایک اورعالمی ایوارڈ جیت لیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ’’اپنی چھت،اپنا گھر‘‘ سے مکان بنانے والوں کے نام کردیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مسقط میں ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘کیلئے یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ وصول کر لیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو سٹیٹ گیسٹ کے طور پر یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ کی تقریب میں خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو مسقط کے تاریخی کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ پیش کیا گیا۔ دنیا بھر سے صرف پانچ منتخب ممالک کویواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنرایوارڈ دیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو سکرول آف آنر ایوارڈ پیش کرنے کیلئے سٹیٹ گیسٹ کی حیثیت سے خصوصی طور پر مسقط مدعوکیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ وصول کیا تو ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔ میانمارکے ہٹو وینگ ، برازیل کے تھیاگوبائورمین گبرٹ ، تیونس کے عبدالمالک غانم اور لندن کے صادق خان بھی سکرول آف آنر ایوارڈ لینے والوں میں شامل ہیں۔ یونائیٹڈ نیشنز کے تحت37سال سے جاری 200 نجی اور سرکاری اداروں کو سکرول آف آنر ایوارڈ دیئے جاچکے ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان نے 2007میں یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ وصول کیا۔ 19 سال کے بعد پنجاب کا اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ دنیا بھر کے 150 سے زائد پراجیکٹس میں سرفہرست ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی صوبے کے ہائوسنگ پراجیکٹ کو عالمی سطح پر پذیرائی اور ایوارڈ ملا ہے۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ  مریم نواز نے کہا ہے  ورلڈ بیسٹ لو کاسٹ ہاؤسنگ پراجیکٹ ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ دنیا میں پنجاب ہی نہیں بلکہ پا کستان کی پہچان بن چکا ہے ۔ عالمی یوم رہائش پر خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بتایا کہ ویژنری پروگرام ’’اپنی چھت،اپنا گھر‘‘پراجیکٹ کو ایک بار پھر عالمی سطح پر بھرپورپذیرائی مل رہی ہے۔  ریکارڈ مختصر مدت میں 2لاکھ سے زائد افراد’’اپنی چھت، ا پناگھر‘‘ پروگرام کے تحت لون حاصل کر چکے ہیں ۔ ’’اپنی چھت، اپناگھر‘‘ پروگرام کے تحت 5سال میں 5لاکھ گھر بنانے کا ہدف پورا کریں گے ۔