بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے مقدمات میں ضمانتیں منظور، تحریری فیصلہ جاری

بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے مقدمات میں ضمانتیں منظور، تحریری فیصلہ جاری

ویب ڈیسک:بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 4 مقدمات میں ضمانتیں منظور کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا۔

 اے ٹی سی عدالت کے جج ارشد جاوید نے پانچ صفحات پر مشتمل فیصلہ میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی ان مقدمات میں نامزد نہیں تھے، بلکہ ان کو ضمنی بیان کی بنیاد پر نامزد کیا گیا۔ عدالت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مبینہ واردات کیلئے مجرمانہ سازش کی حوصلہ افزائی کی، لیکن پولیس افسران نے اس سازش کے بارے میں اپنے اعلیٰ افسران کو نہیں بتایا۔عدالت نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں نو مئی کے واقعات کی مذمت کی اور کہا کہ اس نے اپنے کارکنوں کو کبھی پرتشدد مظاہروں کی ہدایت نہیں دی۔ سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو رہا کرنے کا حکم دیا۔ درخواست گزار کی گرفتاری ایک سال تک نہیں کی گئی، اور اس کے خلاف موجود شواہد کی بنیاد پر ٹرائل کے دوران اس کا جرم ثابت کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ شریک ملزم اعجاز چوہدری موقع پر موجود تھا، تاہم بانی پی ٹی آئی کے بارے میں کوئی ایسا شواہد نہیں ملے کہ وہ موقع پر موجود تھا۔ مزید تحقیقات کی ضرورت ہے تاکہ یہ جائزہ لیا جا سکے کہ بانی پی ٹی آئی اس سازش کا ماسٹر مائنڈ تھا یا نہیں۔