ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی، عمران خان، کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے لئے 15 مئی کو مقرر کر دی گئی ہیں۔
جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ پر مشتمل دو رکنی بنچ بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانتوں پر سماعت کرے گا۔ سپیشل پراسیکیوٹرز اس بنچ کے روبرو اپنے دلائل پیش کریں گے، جبکہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے اپنے دلائل مکمل کر لئے ہیں۔قبل ازیں، انسدادِ دہشت گردی کورٹ نے 8 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانتیں خارج کر دی تھیں، جس کے بعد عمران خان نے جناح ہاؤس حملہ کیس اور دیگر مقدمات میں ضمانت پر رہائی کے لئے ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔