چاہتے ہیں کراچی کے شہری ہر شعبے میں ترقی کی تبدیلی محسوس کریں، شرجیل میمن

 شہر کی  سڑکوں کو بہتر بنانے کے لیے 194 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے
کراچی (آئی این پی) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کراچی کے شہری ہر شعبے میں ترقی کی تبدیلی محسوس کریں، کراچی کے اہم منصوبوں پر کام مارچ تک شروع ہو جائے گا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کراچی کو پاکستان کا سب سے ترقی یافتہ اور جدید شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، کراچی کی ترقی کے لیے دن رات کام کر رہی ہے، شہر کی  سڑکوں کو بہتر بنانے کے لیے 194 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے شاہراہِ بھٹو کوریڈور، ملیر ندی پل اور مختلف انڈر پاسز و فلائی اوورز پر کام جاری ہے