نئی دہلی میں سموگ کے باعث سکولز بند، آن لائن کلاسز لینے کی ہدایت

بھارتی دارالحکومت مسلسل تیسرے روز بھی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے
نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں سموگ کے باعث سکولز بند کردئیے گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی میں بڑھتی سموگ کے باعث تمام پرائمری سکولوں کو بند کردیا گیا ہے اور سکولوں کو آن لائن کلاسز لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔نئی دہلی مسلسل تیسرے روز بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔سموگ کے باعث نئی دہلی سمیت بھارت کے مختلف شہروں میں ٹرینوں اورپروازوں کا شیڈول متاثرہوا اورسیکٹروں مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ نئی دہلی میں سموگ سے حد نگاہ صفر ہوگئی۔