احتجاجی صورتحال پر آج آن لائن کلاسز ہونگی

لاہور(خصوصی رپورٹ)احتجاجی صورتحال کو دیکھتے ہوئے پنجاب یونیورسٹی اور یو ای ٹی نے آج کلاسز کو ان لائن کردیا۔ جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی میں 14 اکتوبر کو کلاسز آن لائن ہوں گی۔ یو ای ٹی نے بھی ایسے ہی مراسلے میں ایک دن کے لیے کلاسز کو آن لائن کرنے کا اعلان کیا ہے۔