(آن لائن کلاسز)سکولوں میں انفراسٹرکچر نہ ہونے کا انکشاف

 سکولوں میں انٹرنیٹ کی سہولت زیادہ تر پرنسپل رومز تک محدود، 2010کے بعد کمپیوٹر لیبز کو اپ گریڈ نہیں کیا گیا،اساتذہ
لاہور(خصوصی رپورٹ )سموگ کی وجہ سے چھٹیوں کے دوران بچوںکی آن لائن کلاسز کا فیصلہ کیا گیا تھا مگر ایک ہفتہ گزرنے کے بعد بھی آن لائن کلاسز کا اجرا ء نہ ہو سکا۔سکولوں میں آن لائن کلاسز کے لیے انفراسٹرکچر ہی نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے، محکمہ سکول ایجوکیشن نے اعلان کیا مگر سہولیات نہ دیں، سکولوں میں انٹرنیٹ کی سہولت زیادہ تر پرنسپل رومز تک محدود ہے۔اساتذہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 2010کے بعد کمپیوٹر لیبز کو اپ گریڈ نہیں کیا گیا، کمپیوٹر لیبز اس قابل نہیں کہ آن لائن کلاسز کا انعقاد کیا جائے، طلبہ کو واٹس ایپ کے ذریعے سے سبق شیئر کر رہے ہیں۔