ایس سی او اجلاس کے موقع پرخود کش حملوں کا منصوبہ ناکام (ایک دہشت گرد ہلاک‘6گرفتار)

 دہشتگردوں نے سرینا چوک پر ایف سی کی وردیاں پہن کر خودکش حملوں کا منصوبہ بنایا تھا  جو سیکورٹی اداروں نے ناکام بنا دیا

اسلام آبا د(آن لائن)اسلام آبادشنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے  موقع پر دہشت گردانہ واردات ناکام بنانے کا انکشاف ہوا ہے، ذرائع کا کہنا ہے  دہشتگردوں نے سرینا چوک پر ایف سی کی وردیوں میں ملبوس خودکش حملوں کا منصوبہ بنایا،سکیورٹی اداروں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو ہلاک جبکہ 6 کو گرفتار  کرلیا ہے ، سکیوررٹی اداروں کی جانب سے متعدد اہلکاروں کو بھی گرفتار کر تفتیش کی گئی