دہشتگرد تنظیم نے گوجرانوالہ،لاہور ،ساہیوال ، بہاولپور ، جہلم اور سرگودھا سے مقامی سہولت کاری کیلئے بھرتیاں کیں
لاہور(کرائم رپورٹر )کالعدم تنظیم فتنہ الخوارج کی پنجاب میں نوجوانوں کی آن لائن بھرتی مہم کا انکشاف ہوا ہے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نیٹ ورک توڑ دیا۔تنظیم کی آن لائن بھرتیوں کی تفصیل وزیر اعلیٰ کو بھجوا دی گئی۔دہشتگرد تنظیم نے گوجرانوالہ،لاہور ،ساہیوال ، بہاولپور ، جہلم اور سرگودھا سے مقامی سہولت کاری کیلئے بھرتیاں کیں۔ سائبر پٹرولنگ اور انٹیلی جنس انفارمیشن پر آن لائن بھرتی مہم نیٹ ورک بریک کیا ۔ بھرتی ہونے والے 6 نوجوان گرفتار کر لئے جنکی عمریں16سے23سال تک ہیں۔سائبر پٹرولنگ کے دوران ریاست مخالف عناصر کی مانیٹرنگ کا عمل تیز کردیا گیا۔سوشل میڈیا صارفین تک رسائی کرنے والے الگورتھم کی نشاندہی کی جارہی ہے۔