نیلم جہلم پن بجلی منصوبے میں خرابی کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

واپڈا   منصوبے کا بحالی پلان، لاگت اور وجوہات پر رپورٹ فراہم  کرے:  احسن اقبال  کی اجلاس میں ہدایت
بلوچستان کی ترقی ترجیح، ہنگامی بنیادوں پر دو بڑے منصوبے جلد مکمل کئے جائیں گے:وفاقی وزیرمنصوبہ بندی
اسلام آباد(بیورو رپورٹ‘ایجنسیاں )وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے  بلوچستان کی ترقی کے لئے سیاسی حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں ہنگامی بنیادوں پر دو بڑے منصوبے جلد مکمل کئے جائیں گے، این 25 کو دو سال میں مکمل کیا جائے گا، یہ شاہراہ منی موٹر وے کی صورت اختیار کرے گی، ایم 8 پر بھی کام کی رفتار تیز کی جائے گی، ژوب سے کوئٹہ تک سڑک کو بہتر بنایا جائے گا۔دریں اثناء وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کی سربراہی میں نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کی بحالی کیلئے قائم کمیٹی کا اجلاس ہوا۔احسن اقبال نے نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کی خرابی کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے واپڈا کو ہدایت کی  منصوبے کا بحالی پلان، لاگت اور وجوہات پر رپورٹ فراہم کی جائے۔