ٹرائل کورٹ بریت کی درخواستوں پر فیصلہ کرے:اسلام آباد ہائیکورٹ

190 ملین پاؤنڈز کیس کا فیصلہ سنانے سے روکنے کا حکم امتناع ختم‘ حکمنامہ بھی جاری کرینگے: چیف جسٹس

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے احتساب عدالت کو 190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر دوبارہ فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی ہے اور ریمارکس دیے ہیں کہ احتساب عدالت کے فیصلے کی وجوہات ہمارے سامنے نہیں، احتساب عدالت کے فیصلے کی فائنڈنگ نہیں آئی۔یہ ریمارکس جمعرات کے روزدیے ہیں ۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی،بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکلا عثمان گل اور ظہیر عباس عدالت پیش ہوئے،سپیشل پراسیکیوٹر نیب امجد پرویز اور رافع مقصود عدالت پیش ہوئے۔ ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈز کیس کا فیصلہ سنانے سے روکنے کا حکم امتناع ختم کردیا‘چیف جسٹس نے اس بارے میں تحریری حکمنامہ بھی جاری  کریں گے