1500 سکول اساتذہ کو بی ایڈ کرنے کا ایک اور موقع

 31 دسمبر تک بی ایڈ ڈگری مکمل ، اس ڈیڈ لائن کے بعد ٹیچر کو موقع نہیں دیا جائے گا
لاہور(کرائم رپورٹر) پندرہ سو اساتذہ کی نوکری بچ گئی ،محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کو بی ایڈ کرنے کا ایک اور موقع دے دیا۔ اساتذہ کو 31 دسمبر تک بی ایڈ ڈگری مکمل کرنے کا کہا گیا۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے مراسلے کے مطابق اس ڈیڈ لائن کے بعد ٹیچر کو موقع نہیں دیا جائے گا۔