اتھارٹیز کی منظوری بھی شروع، سیکرٹری سکول ایجوکیشن نینوٹس لے لیا
لاہور( کرائم رپورٹر)سکول کونسلز کی تشکیل میں گھپلے سامنے آنے لگے۔ 25 لاکھ روپے کا بجٹ اپنی مرضی کے مطابق استعمال کرنے کے لیے سکولوں کے سربراہان نے سکول کونسل میں من پسند افراد کو نوازنہ شروع کردیا۔تفصیلات کے مطابق سرکاری سکولوں میں سکول کونسلز کی تشکیل میں گھپلے سامنے آنے لگے۔ کونسل میں اساتذہ کے رشتے داروں کو ہی شامل کیا جانے لگا۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے مخیر حضرات کو شامل کرنے کی ہدایت کی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے سکول کونسلز کا بجٹ بڑھا اور پچس لاکھ روپے تک خرچ کرنے کا اختیار سکول کونسلز کو دیا گیا ،جس کو دیکھتے ہوئے سکولوں کے سربراہان نے اپنے من پسند افراد کو کونسلز میں شامل کرنا شروع کردیا ہے۔سکول سٹاف کے رشتے داروں کے نام شامل کرکے خانہ پوری کی جانے لگی۔سیکرٹری سکول ایجوکیشن نے نوٹس لے لیا ہے۔تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کونسلز کی تصدیق کرنے کی ہدایت دی گئی۔سکول کونسلز کو دیے جانے والے فنڈز میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ سکول کونسلز کو 25 لاکھ روپے تک کا بجٹ خرچ کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔