ورلڈ فرسٹ ایڈ ڈے،ایک دن میں 1 لاکھ 26 ہزار لائف سیورز تیار، پنجاب نے نیا اعزاز حاصل کرلیا

لاہور(آئی این پی )ورلڈ فرسٹ ایڈ ڈے کے موقع پر ریسکیو 1122 کی جانب سے پنجاب بھر میں پاک لائف سیور پروگرام کے تحت شہریوں کو زندگی بچانے کی عملی تربیت دینے کی مہم کا انعقاد کیا گیا جس میں ایک ہی روز 1 لاکھ 26 ہزار 284 شہریوں نے تربیت حاصل کی۔ڈاکٹر رضوان نصیر کے مطابق ایک دن میں اتنی بڑی تعداد میں شہریوں کا عملی تربیت حاصل کرنا عالمی اعزاز ہے۔ انہوں نے تاریخی مہم میں تعاون کرنے پر محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت کا شکریہ ادا کیا۔