شاہدرہ سگیاں ناکے پرٹریفک وارڈن نے ڈولفن اہلکار کو تھپڑ مار دیا،اہلکاروں نے وارڈن کی دھلائی کردی
لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ سگیاں ناکے پر ڈولفن اہلکار اور ٹریفک وارڈن میں جھگڑا ہوگیاتلخ کلامی کے دوران ٹریفک وارڈن نے ڈولفن اہلکار کو تھپڑ مار دیا،ڈولفن اہلکاروں نے جواب میں ناکے پر ٹریفک وارڈن کی دھلائی کردیپولیس ذرائع کے مطابق ٹریفک وارڈن نے سٹی ڈویڑن کے ڈولفن اہلکار کو پہلے تھپڑ مارا،ڈولفن اہلکار اور ٹریفک وارڈن جھگڑے کی اطلاع پر پولیس افسر بھی موقع پر پہنچ گئے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں جلد حقائق سامنے آجائیں گے،ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری انکوائری کرنے کا حکم دے دیا ایس پی ڈولفن ارسلان زاہدنے کہا ڈی ایس پی 24 گھنٹوں میں انکوائری کرکے رپورٹ پیش کریں،انکوائری کی روشنی میں قصور وار کے خلاف کارروائی ہو گی