ٹیلر سوئفٹ کی ٹی وی انٹری پر سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں: کیا گلوکارہ نے سرجری کروائی؟

ٹیلر سوئفٹ کی ٹی وی انٹری پر سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں: کیا گلوکارہ نے سرجری کروائی؟

حال ہی میں منگنی کے بعد دنیا کی توجہ حاصل کرنے والی امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی برطانوی میزبان گراہم نورٹن کے شو میں شرکت نے مداحوں اور شوبز حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

 شو کے دوران مداحوں نے ٹیلر کے چہرے میں تبدیلی محسوس کی اور قیاس کیا کہ شاید انہوں نے کاسمیٹک سرجری یا بوٹکس کروائی ہے۔پلاسٹک سرجن فریڈرک نے وضاحت کی کہ آنکھوں میں معمولی فرق نظر آتا ہے مگر سرجری کا دعویٰ درست نہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ تبدیلی میک اپ، روشنی، اسٹائلنگ یا وزن میں معمولی فرق کی وجہ سے بھی ہو سکتی ہے۔ ٹیلر سوئفٹ کے نمائندے نے ڈیلی میل سے گفتگو میں واضح کیا کہ گلوکارہ نے کسی قسم کا کاسمیٹک پروسیجر نہیں کروایا۔