ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی فیملی میں نئے مہمان کی آمد؟ مداح خوشی سے نہال

ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی فیملی میں نئے مہمان کی آمد؟ مداح خوشی سے نہال

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور این ایف ایل اسٹار ٹریوس کیلسی کے بارے میں قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ انہوں نے اپنے خاندان میں ایک نئے پالتو کتے کا اضافہ کر لیا ہے۔

حال ہی میں سامنے آنے والی تصاویر میں ٹریوس کیلسی کو فلوریڈا میں ایک نجی طیارے سے اترتے ہوئے دیکھا گیا، جہاں ان کے پیچھے ایک ننھا سفید کتا بھی نظر آیا۔تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مداحوں نے اندازے لگانا شروع کر دیے کہ شاید جوڑے نے حال ہی میں اس پالتو کتے کو گود لیا ہے۔تصاویر میں ٹریوس کیلسی آرام دہ لباس میں طیارے سے اترتے دکھائی دے رہے ہیں، جبکہ ٹیلر سوئفٹ ان تصاویر میں موجود نہیں تھیں۔ اس کے بعد مداحوں نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ آیا وہ اس سفر میں ان کے ساتھ تھیں یا نہیں۔رپورٹس کے مطابق حالیہ دنوں میں مبینہ طور پر سامنے آنے والی شادی کی تصاویر میں بھی ایک سفید کتا جوڑے کے ساتھ دکھائی دیا تھا، جس پر بعض مداحوں کا کہنا ہے کہ یہ وہی کتا ہو سکتا ہے جسے پہلے ٹیلر سوئفٹ کی گاڑی سے نکلتے دیکھا گیا تھا۔تاہم ٹیلر سوئفٹ یا ٹریوس کیلسی کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔ یہ قیاس آرائیاں صرف سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر اور غیر مصدقہ رپورٹس پر مبنی ہیں۔