بھارت کیخلاف نعرے‘ پاکستان پرامن ملک ہے ‘ ہماری خاموشی کو کمزوری نہ سمجھا جائے:مقررین
برسلز(آئی این پی )برسلز میں یورپی پارلیمنٹ کے سامنے پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی جانب سے ایک پرامن مظاہرے کا انعقاد کیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مظاہرے کا مقصد افواجِ پاکستان سے یکجہتی کا اظہار اور بھارت کی حالیہ جارحیت اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنا تھا، مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں، کشمیریوں نے بھرپور شرکت کی اور پاکستان زندہ باد اور افواجِ پاکستان پائندہ باد جیسے نعرے لگا کر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ، چودھری پرویز اقبال لوسر اور کمیونٹی رہنما مہر صفدر علی نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے جو ہمیشہ امن کا حامی رہا ہے، مگر ہماری خاموشی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔