بھارتی جارحیت کیخلاف دوست ممالک کا پاکستان کیساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی

چین، ترکیہ،سعودیہ اور آذربائیجان سمیت دیگر ممالک مشکل میں پاکستان کے شانہ بشانہ رہے
اسلام آباد(آئی این پی )بھارتی جنگی جنون کیخلاف دوست ممالک نے پاکستان کے اصولی اور سچائی پر مبنی موقف کی مکمل حمایت کی۔چین، ترکیہ،سعودیہ اور آذربائیجان سمیت دیگر ممالک مشکل وقت میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے رہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق  دوست ممالک نے مودی کی سازش پہلگام فالس فلیگ پرآزادانہ اور شفاف تحقیقات کے پاکستان کے مقف کی تائید کی، چین جیسے آزمودہ دوست نے پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کیلئے ہرممکن مدد کا یقین دلایا۔قابلِ اعتماد دوست ترکیہ نے بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے آخری سانس تک پاکستان کا ساتھ دینے کا عزم دہرایا، آذربائیجان نے بھارتی جارحیت، شہری آبادی کو نشانہ بنانے پر بھرپور مذمت کی اور پاکستانی عوام کیساتھ مکمل اظہار یکجہتی کیا۔ماہرین کے مطابق دوست ممالک کی جانب سے پاکستان کی خودمختاری کے تحفظ کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی دیرینہ تعلقات کی عکاسی ہے۔معرکہ حق میں پاکستان کے اصولی اوردوٹوک مقف کی عالمی پذیرائی سفارتی کامیابی اور سچائی کی جیت ہے ۔