سعودی وزیر دفاع کی مارات کے صدرشیخ محمد بن زاید سے ملاقات

    ریاض(یواین پی)سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے کو ابو ظبی کے قصر الشاطی میں امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے ملاقات کی ہے۔ ٹی وی کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور امارات کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کا جائزہ اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے پہلووں پر تبادلہ خیال کیا۔