متحدہ عرب مارات: فلیگ ڈے پر تقریبات جوش ، خروش ، مٹھائیاں تقسیم ،آتشبازی کا شاندار مظاہرہ

یو اے ای کے صدر اورابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زید النہیان نے اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے طلبہ کیساتھ پرچم کشائی کی ،قومی جھنڈ اہمیشہ فخر کی علامت رہے گا:فلیگ ڈے پر عزم
ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زید نے ایگزیکٹو کونسل کی عمارت کے سامنے ، شیخ منصور بن زید نے قومی محل،شیخ طیاب بن محمد بن زاید نے وحدت الکرامہ میں پرچم بلند کیا ، ابو ظہبی یونیورسٹی میں بھی تقریب 
فلیگ ڈے قوموں کے درمیان ہمارے پرچم کو بلند کرنے کے عزم کو تقویت دیتا ہے: شیخ حمدان بن زید،ہمارا جھنڈا ہمارے اتحاد کی علامت ہے: وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد آل مکتوم
ابو ظہبی (پبلک رپورٹ )متحدہ عرب امارات کا فلیگ ڈے ملی جوش و جذبے سے منایا گیا، اس موقع پر جوش و خروش دیدنی تھا ، روایتی مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور آتشبازی کاشاندار مظاہرہ کیا گیا ،یو اے ای کے صدر اورابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زید آلنہیان سمیت اہم شخصیات نے پرچم کشائی کی، فلیگ ڈے پر یہ عہد کیا گیا کہ متحدہ عرب امارات کا پرچم ہمیشہ فخر کی علامت رہے گا،یو اے ای کے صدر اورابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زید النہیان نے تاریخی اور قدیمی قصریٰ حسن میں پرچم کشائی کی،تقریب میں ملک بھر سے اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے طلبہ نے شرکت کی،متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہمارا جھنڈا ہمارے اتحاد کی علامت ہے ، ہمارا اتحاد ہماری طاقت ہے، اپنے لوگوں اور اپنے ملک کی خدمت کیلئے ایک ہیں ہماری کامیابیوں کا سفر جاری رہے گا ، ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان نے ابو ظہبی ایگزیکٹو کونسل کی عمارت کے سامنے پرچم بلند کیا ،متحد ہ عرب امارات کے نائب صدر ، نائب وزیراعظم اور صدارتی دفتر کے سربراہ شیخ منصور بن زید النہیان نے قومی محل میں پرچم کشائی کی ، الدفرہ میں حکمران کے نمائندے شیخ حمدان بن زید نے کہا پرچم ہمارا فخر اوراتحاد کی علامت علامت رہے گا،یہ دن ملک کی خدمت کیلئے ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتا ہے ،یہ دن قوموں کے درمیان ہمارے پرچم کو بلند کرنے کے عزم کو تقویت دیتا ہے،نائب چیئرمین صدارتی دربار برائے ترقی وشہدا امور شیخ طیاب بن محمد بن زاید نے متحدہ عرب امارات کے پرچم کے دن کے موقع پر وحدت الکرامہ میں متحدہ عرب امارات کا پرچم بلند کیا،ابوظہبی یونیورسٹی میں بھی متحدہ عرب امارات کا فلیگ ڈے منایا گیا ،اساتذہ، طلبہ ،انتظامی عملے نے مل کر پرچم کشائی کی ، قومی پرچم کی اہمیت اور ملکی وحدت کا پیغام دیا گیا،پرچم کشائی کے بعد روایتی مٹھائی تقسیم کی گئی۔