’’اہلاً و سہلاً، مرحبا‘‘، شیخ محمد بن زاید کے پہلے سرکاری دورہ پاکستان پر خصوصی استقبالی نغمہ جاری

اسلام آباد( آن لائن ) متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے پاکستان کے پہلے سرکاری دورے کے موقع پر حکومتِ پاکستان کی جانب سے ایک خصوصی استقبالی نغمہ جاری کر دیا گیا ہے، جس کا عنوان ’’اہلاً و سہلاً، مرحبا‘‘ رکھا گیا ہے۔نغمے میں صدرِ متحدہ عرب امارات کی پاکستان آمد، ان کے شاندار اور پرتپاک استقبال، وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گرمجوش مصافحے اور گلے ملنے کے خوبصورت مناظر شامل کیے گئے ہیں۔ ویڈیو میں بچوں کی جانب سے شیخ محمد بن زاید النہیان کو پھول پیش کرنے کے دلکش مناظر بھی دکھائے گئے ہیں، جو عوامی سطح پر محبت اور خیرسگالی کی عکاسی کرتے ہیں۔