دبئی میں ارشد ندیم کو شیخ محمد بن زاید ایوارڈ سے نواز دیا گیا

دبئی کے حکمران کے بیٹے  شیخ منصور بن محمد بن راشد المختوم نے ورلڈ سپورٹس سمٹ کے دوران ایوارڈ دیا
دبئی (آئی این پی)  پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو دبئی حکمران کے نام سے منسوب شیخ محمد بن زاید ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔دبئی میں ورلڈ سپورٹس سمٹ کے دوران دنیائے اسپورٹس کے نامور افراد کی موجودگی میں اولمپک جیولین تھرور چیمپئن ارشد ندیم کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ارشد ندیم کو 17 ویں دبئی اسپورٹس ورلڈ سمٹ میں ایوارڈ دیا گیا۔دبئی کے حکمران کے بیٹے شیخ منصور بن محمد بن راشد المختوم نے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو شیخ محمد بن زاید ایوارڈ سے نوازا۔