مہاراشٹرا میں زبان کا تنازع سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے بعد بھی ختم نہیں ہوسکا

ممبئی (آئی این پی )بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں زبان کا تنازع سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے بعد بھی ختم نہیں ہوسکا۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پیزا ڈلیوری بوائے سے کہا گیا کہ وہ جب تک مراٹھی نہیں بولے گا اس کو پیسے نہیں دیں گے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے پچھلے مہینے مہاراشٹرا میں تمام سائن بورڈز کو مراٹھی میں لکھنے کا لوکل میونسپل کونسل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا تھا۔