بل کا مقصد حکومت سے اختلاف رائے کرنے والی آوازوں کو کچلنا ہے ،رپورٹ
ممبئی (آئی این پی )مہاراشٹرا سکیورٹی بل کے نام پر مودی سرکار فاشسٹ قانون سازی میں مصروف ہے جب کہ مہاراشٹرا پبلک سکیورٹی بل مودی سرکار کی فاشسٹ سوچ کا عملی مظہر ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مہاراشٹرا بل کا مقصد حکومت سے اختلاف رائے کرنے والی آوازوں کو کچلنا ہے۔دکن کرونیکل کے مطابق مہاراشٹرا بل کسی بھی تنظیم کو بغیر عدالتی ٹرائل کے غیرقانونی قرار دینے کی اجازت دیتا ہے، بل میں شہری نکسل ازم اور بدنظمی جیسے مبہم الفاظ شامل، جو کسی بھی تنقیدی یا احتجاجی گروہ پر لاگو کئے جا سکتے ہیں، اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بل کو سیاسی انتقام کا ذریعہ قرار دیا گیا۔ٹائمز آف انڈیا نے کہا کہ مہاراشٹرا بل کے تحت تنظیموں کے دفاتر سیل، فنڈز منجمد، اور کارکنان بغیر ضمانت قید کیے جا سکتے ہیں۔