مہاراشٹرا میں زبان کا تنازع برقرار، سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی بے اثر

 ممبئی(آئی این پی ) بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں زبان کے تنازع نے ایک بار پھر سر اٹھا لیا اس کے باوجود کہ بھارتی سپریم کورٹ نے گذشتہ ماہ سائن بورڈز پر صرف مراٹھی زبان کے استعمال کے مقامی بلدیاتی فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص پیزا ڈیلیوری بوائے سے کہتا ہے کہ جب تک تم مراٹھی نہیں بولو گے، پیسے نہیں ملیں گے۔ اس واقعے نے عوامی سطح پر غصے اور تشویش کو جنم دیا ہے۔