چاغی کے عوام کی مسلح افواج کے حق میں ریلی، بھارت سے فتح کا جشن

قومی پرچم لہراتے شرکا ء نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے، پاک فوج کو خراج تحسین
 کوئٹہ(آئی این پی )چاغی کے عوام نے  بھی   مسلح افواج کے حق میں ریلی  نکالی اور بھارت سے فتح کا جشن منایا۔سابق مشیر وزیراعلی میر اعجاز سنجرانی  کی جانب سے ریلی کا اہتمام کیا گیا، جس میں شرکا نے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم اٹھا رکھے تھے اور وہ پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے۔ وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ چاغی اسفندیار خان اور عوام کی بڑی تعداد ریلی میں شریک تھی۔ ریلی میں شریک افراد چاغی کی مرکزی شاہراہ پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔ریلی کے شرکا نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں عسکری کارروائیوں کی پشت پر بھی بھارتی بدنام زمانہ ایجنسی را کھڑی ہے۔ مسلح افواج پاکستان کے انچ انچ کا دفاع کرنا جانتی  ہیں