اس کے لئے ضروری ہے مخصوص نشستوں کے کیس کا حکومت کے حق میں مثبت فیصلہ آئے
اقتدار عوام کو واپس کیا جائے‘بند کمروں میں فیصلے کرنا بند کئے جائیں:سابق وفاقی وزیر
اسلام آباد (آئی این پی )سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے دعوی کیا ہے ججز سے یہ وعدہ کیا گیا ہے 27ویں ترمیم لا کر ان کی عمر میں 5 سال اضافہ کریں گے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا بار ایسوسی ایشنز میں یہ بات عام ہے کہ ججز سے یہ وعدہ کیا گیا ہے کہ ستائیسویں آئینی ترمیم لا کر ججز کی عمر میں 5 سال اضافہ کریں گے، خاص طور پر جسٹس امین الدین جو ریٹائر ہونے والے ہیں، اس کے لیے ضروری ہے مخصوص نشستوں کے کیس کا حکومت کے حق میں مثبت فیصلہ آئے کیوں کہ اس حکومت کے لیے اس سے زیادہ اچھے کوئی ججز نہیں ہوسکتے اس لیے حکومت تو چاہے گی ان ججز کی عمر 100 سال کردے۔سابق وفاقی وزیر کہتے ہیں کہ پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ نے پچھلے چالیس سال نواز شریف اور زرداری کو ملک پر مسلط رکھا، اب اگلے چالیس سال ان کے بچوں کو ملک پر مسلط کررہے ہیں، اقتدار عوام کو واپس کیا جائے اور بند کمروں میں فیصلے بند کیے جائیں۔