پاک بھارت سیاسی قیادت نے عالمی دبائو میں سیز فائر کو قبول کیا :لیفٹیننٹ جنرل (ر)محمد سعید

 اسلام آباد(آئی این  پی )  سابق چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید نے کہا ہے  معرکہ حق کے تحت کیے گئے آپریشن بنیان مرصوص نے امن کے لیے مسئلہ کشمیر کو ناگزیر ثابت کیا ،سیز فائر ایک جرات مندانہ فیصلہ تھا، دونوں جانب کی سیاسی قیادت نے عالمی دبائو میں سیز فائر کو قبول کیا البتہ یہ آسان فیصلہ نہیں تھا۔غیرملکی ٹی وی کو دئے گئے انٹریو میں  انہوں نے کہا کہ یہ مختصر لیکن وسیع پیمانے پر پھیلا ہوا فوجی تصادم تھا، 3000 کلو میٹر کی حدود میں میزائل اور گولہ باری ہوئی۔ گلگت بلتستان سمیت ایل او سی اور بین الاقوامی سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ سیزفائر کے 24 سے 36 گھنٹوں میں دونوں افواج نے موثر طریقے سے جنگ بندی نافذ کی۔