راولپنڈی(آئی این پی)جی ایچ کیو حملہ کیس میں نامزد کنول شوذب کو امریکا جانے کی اجازت نہ مل سکی، عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کی درخواست خارج کردی۔راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے پی ٹی آئی رہنما کنول شوذب کی بیرون ملک جانے کی اجازت سے متعلق درخواست پر فیصلہ سنادیا۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کو بیرون ملک جانے سے روک دیا، درخواست مسترد کردی۔