علیمہ خان عدالت میں آمنا سامنا کنول شوذب

 آپا !بات کرنی ہے :کنول، بس چھوڑو ، عادت ہوگئی ،اب جائو:علیمہ،ویڈیو وائرل ہونے کے بعدکنول شوذب سے مکالمہ
راولپنڈی(خصوصی رپورٹ )راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں بانی پی ٹی آ ئی کی ہمشیرہ علیمہ خان اور پارٹی عہدیدار کنول شوذب کا آمنا سامنا ہوگیا، اس دوران علیمہ خان اور کنول شوذب کے مابین مکالمہ بھی ہوا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق کنول شوذب نے کہا کہ علیمہ آپا میں نے آپ سے بات کرنی ہے جس پر علیمہ خان نے کہا کہ بس چھوڑو، ٹھیک ہے جو تم نے کہا، ہمارے خلاف اور بہت سارے لوگ بات کرتے ہیں، ہمیں اب عادت ہوگئی ہے ایسے الزامات کی۔کنول شوذب نے کہا کہ میں آپ سے اسی سلسلے میں بات کرنا چاہتی ہوں، جس پر علیمہ خان نے کہا کہ میں تم سے ناراض نہیں ہوں، اب جائو۔کنول شوذب نے کہا کہ میری حالیہ ویڈیو اور پرانی ویڈیو کے مخصوص حصے کو میرے خلاف استعمال کیا گیا ہے، جس پر علیمہ خان نے کہا کہ ہمارے خلاف ن لیگ اور دیگر لوگ بھی باتیں کرتے ہیں۔بعد ازاں علیمہ خان کنول شوذب کی باتوں کو نظر انداز کرتے ہوئے چلی گئیں، اور مزید کسی بات کا جواب نہیں دیا۔یادرہے علیمہ خان کے خلاف کنول شوذب کی ایک ویڈیو حال ہی میں وائرل ہوئی تھی، کنول شوذب نے علیمہ خان پر الزام عائد کیا تھا وہ پارٹی کو تباہ کرنے پر لگی ہوئی ہیں۔