اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان تحریکِ انصاف رہنما کنول شوذب نے کہا ہے 26 ویں آئینی ترمیم کے نتیجے میں بننے والے آئینی بینچ نے آئین کو ہرا دیا ہے، جس دن یہ بینچ تشکیل دیا گیا، اسی دن سے اس پر شکوک و شبہات پیدا ہو چکے تھے۔ کنول شوذب نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کی تھیں اور آج بھی ہیں، لیکن آج یہ سیٹیں ان سے چھین لی گئی ہیں، جو آئین و قانون کے خلاف ہے۔کنول شوذب نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے نتیجے میں بننے والے آئینی بینچ نے آئین کو ہرا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جس دن یہ بینچ تشکیل دیا گیا، اسی دن سے اس پر شکوک و شبہات پیدا ہو چکے تھے۔اس موقع پر درخواست گزار لال چند ملہی نے بھی سپریم کورٹ کی کارروائی پر سخت تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ اپنے وکلا کو سلام پیش کرتا ہوں، جنہوں نے دبا ئوکے باوجود آئینی اور قانونی موقف پیش کیا۔