سعودی عرب میں جنرل اتھارٹی برائے مسجد نبویؐ امور نے گزشتہ ہفتے کے دوران 60 لاکھ سے زائد زائرین کی آمد کا اعلان کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، 5,963,488 زائرین نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دی، اور 367,739 نے ریاض الجنہ میں نماز پڑھی۔ اتھارٹی کی جانب سے 46,731 زائرین کو ان کی زبانوں میں ترجمہ فراہم کیا گیا۔انتظامیہ نے 1,460 ٹن زمزم فراہم کیا، اور اس کی معیار کی جانچ کے لیے 158 سیمپل لیبارٹری میں بھیجے گئے۔ مسجد نبویؐ میں صفائی اور سیناٹائزنگ کے لیے 24,256 لیٹر سینیٹائز استعمال کیا گیا اور ایک لاکھ 79 ہزار 56 افطار پیکٹ تقسیم کیے گئے۔
پچھلے سال کے دوران 176 رضا کار ٹیموں نے 1.4 ملین گھنٹے رضاکارانہ خدمات فراہم کیں، جن میں مرد اور خواتین رضاکاروں نے 190 سے زیادہ اقدامات کیے۔ ان اقدامات میں نمازیوں اور زائرین کے لیے مختلف سہولتوں کا انتظام شامل تھا، جن کا مقصد عبادت میں آسانی پیدا کرنا تھا۔