ہنی سنگھ کے لائیو کنسرٹ میں ہاتھا پائی

ہنی سنگھ کے لائیو کنسرٹ میں ہاتھا پائی

بھارتی دارالحکومت دہلی میں معروف ریپر یویو ہنی سنگھ کے لائیو کنسرٹ کے دوران شائقین کے درمیان جھگڑا ہو گیا۔

ہنی سنگھ کے کنسرٹ میں پیش آنے والے اس واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جن میں شائقین کو ایک دوسرے کے ساتھ ہاتھا پائی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ہفتے کے روز نئی دہلی کے اندرا گاندھی انڈور اسٹیڈیم میں پیش آیا۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جھگڑے کا آغاز شرکاء اور ایونٹ کی اسپانسر ٹیم کے بعض ارکان کے درمیان تلخ کلامی سے ہوا جو بعد ازاں ہاتھا پائی میں تبدیل ہو گیا۔کنسرٹ میں افراتفری کے باوجود یویو ہنی سنگھ نے اسٹیج پر اپنی پرفارمنس جاری رکھی۔جب صورتحال قابو سے باہر ہوتی دکھائی دی تو سیکیورٹی اہلکار اور دہلی پولیس مداخلت کرتے ہوئے لڑائی کو ختم کروانے کے لیے آگے بڑھے۔