ہنی سنگھ بھانجے کی حادثاتی موت پر غمزدہ، دو نوجوان ٹریفک حادثے میں جان سے گئے

ہنی سنگھ بھانجے کی حادثاتی موت پر غمزدہ، دو نوجوان ٹریفک حادثے میں جان سے گئے

جالندھر: بھارتی گلوکار یو یو ہنی سنگھ اپنے بھانجے کی ٹریفک حادثے میں ہلاکت پر شدید غمزدہ ہیں۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی پنجاب کے شہر جالندھر میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں ہنی سنگھ کے بھانجے سمیت دو نوجوان جان کی بازی ہار گئے۔رپورٹس کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والے نوجوانوں کی شناخت ودت اولاک اور آروو تلوار کے نام سے ہوئی ہے۔ ودت اولاک معروف گلوکار ہنی سنگھ کے بھانجے اور پنجابی میوزک کمپنی اسپیڈ ریکارڈز کے مالک دنیش کے صاحبزادے تھے، جبکہ آروو تلوار ایک معروف مٹھائی کی دکان کے مالک کے بیٹے تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق واقعے کے بعد ہنی سنگھ نے اپنے بھانجے کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ گلوکار کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے ایک تاریک دہائی ہے اور اپنے بھانجے کو کھونا انتہائی تکلیف دہ ہے۔ہنی سنگھ کے اس بیان کے بعد مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے اور سوگوار خاندانوں سے تعزیت کی جا رہی ہے۔