نوازالدین صدیقی نے ہندی سینما پر دو ٹوک تنقید کر دی، جعلی فلموں پر سوالات اٹھا دیے

نوازالدین صدیقی نے ہندی سینما پر دو ٹوک تنقید کر دی، جعلی فلموں پر سوالات اٹھا دیے

بالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی نے ہندی فلم انڈسٹری میں سچائی اور کہانی بیان کرنے کے انداز پر اپنی پختہ رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کل بننے والی فلمیں جعلی ہیں اور ہندی سینما کی سمت متعین کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

اداکار نے بھارتی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران کہا کہ ناظرین اب فلموں میں چھپی حقیقت کو بخوبی سمجھتے ہیں اور سماج کو غلط سمت میں لے جانے کی ضرورت نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سچائی بہت اہم ہے اور لوگ جانتے ہیں کہ کون سا جھوٹ پھیلایا جا رہا ہے اور کون سا بیانیہ بنایا جا رہا ہے۔نوازالدین صدیقی نے مزید کہا کہ عالمی کشیدگی کے اس دور میں فلم سازوں کو معاشرے کی رہنمائی کرنی چاہیے، کیونکہ لوگ دنیا بھر کے واقعات پر گہری نظر رکھتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ مختلف بیانیے کس طرح تشکیل دیے جاتے ہیں۔ان کے اس بیان نے بالی ووڈ میں ایک بار پھر یہ بحث چھیڑ دی ہے کہ آیا سینما کا مقصد صرف تفریح فراہم کرنا ہے یا اسے حقیقت کے قریب بھی رہنا چاہیے۔