جنوبی وزیرستان میں جاری آپریشن غضب للحق کے تحت پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔
پاک فوج نے جنوبی وزیرستان سے ملحقہ افغان طالبان کی پوسٹ کو نشانہ بنایا۔کارروائی کے نتیجے میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج بھاگنے پر مجبور ہو گئے۔افغان طالبان کی پوسٹ کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کر دیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج ٹھکانوں اور فوجی تنصیبات کو مسلسل نشانہ بنا رہی ہے۔