ویسٹ انڈیز کرکٹر الزاری جوزف فیلڈ چھوڑنے پر معطل

ویسٹ انڈیز کرکٹر الزاری جوزف فیلڈ چھوڑنے پر معطل

ویب ڈیسک: کرکٹ ویسٹ انڈیز نے 27 سالہ فاسٹ بولر الزاری جوزف کو ون ڈے میچ میں آن فیلڈ ڈسپلن کی خلاف ورزی پر معطل کردیا۔

 بارباڈوس میں فاسٹ بولر میچ کے دوران فیلڈ چھوڑ کر باہر آ گئے تھے، جس پر کرکٹ ویسٹ انڈیز نے پروفیشنل ازم اور انٹیگریٹی کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کے لیے انہیں معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔کرکٹ ویسٹ انڈیز کے مطابق الزاری جوزف کا یہ رویہ ڈسپلن اور پروفیشنل ازم کے اصولوں کے خلاف تھا۔ اس کے بعد فاسٹ بولر الزاری جوزف نے واقعے پر معافی مانگی اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ "میں ذاتی طور پر کپتان شائے ہوپس، اپنے ساتھیوں اور منیجمنٹ سے معافی مانگتا ہوں۔"واضح رہے کہ الزاری جوزف کپتان کے فیلڈ سیٹ کرنے پر احتجاج کرتے ہوئے فیلڈ سے باہر چلے گئے تھے، جس پر انہیں معطلی کا سامنا کرنا پڑا۔