سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف میچ کی مخالفت کر دی

سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف میچ کی مخالفت کر دی

متحدہ عرب امارات: سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے ایشیا کپ 2025 میں انڈین ٹیم کے پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے کی مخالفت کر دی ہے۔

انڈین میڈیا کے مطابق، ہربھجن سنگھ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارت کو پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کر دینا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا: "ہمارے جوان گھر واپس نہیں آتے اور ہم کرکٹ کھیلنے چلے جاتے ہیں، یہ فوجیوں کی قربانیوں کا مذاق ہے۔ ہم انہیں اتنی اہمیت کیوں دیتے ہیں؟"انہوں نے مزید کہا کہ "ہماری حکومت کا مؤقف بھی یہی ہے کہ خون اور پانی ایک ساتھ نہیں بہہ سکتے"۔ایشیا کپ 2025 کا آغاز 9 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں ہوگا، جبکہ بھارت اور پاکستان کا میچ 14 ستمبر کو شیڈول ہے۔ یہ میچ دونوں ممالک کے درمیان اپریل میں پہلگام حملے کے بعد پہلا ٹاکرا ہوگا۔ بھارتی میڈیا اور سابق کھلاڑیوں کے بیانات اس بات کا ثبوت ہیں کہ بھارت کھیل کے میدان میں بھی پاکستان کے خلاف اپنی دشمنی کا اظہار کر رہا ہے۔پاکستانی عوام اور کھلاڑی ہمیشہ واضح موقف رکھتے ہیں کہ کرکٹ کو سیاست سے الگ رکھا جائے، لیکن بھارت اپنی پرانی روش کے مطابق کھیل کو دشمنی اور نفرت پھیلانے کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔