ہائی کورٹ میں پتنگ بازی اور کیمیکل ڈور کے خلاف درخواست دائر

ہائی کورٹ میں پتنگ بازی اور کیمیکل ڈور کے خلاف درخواست دائر

لاہور ہائی کورٹ میں پتنگ بازی اور کیمیکل ڈور کے استعمال کے خلاف ایک نئی درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں ہائی کورٹ کی پابندی کے باوجود پتنگ بازی جاری رہنے کی نشاندہی کی گئی ہے۔

درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں بتایا گیا کہ رواں سال بسنت تہوار کے دوران 17 افراد جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہوئے، تاہم شہریوں کی حفاظت کے لیے پابندی کے باوجود کیمیکل ڈور اور منجھا کی فروخت جاری ہے۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ:کیمیکل ڈور استعمال کرنے والے اور پتنگ بازی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔متعلقہ ادارے ذمہ دار افراد کے خلاف مقدمات درج کریں تاکہ شہریوں کی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔واضح رہے کہ دو روز قبل ایک پولیس اہلکار بھی کیمیکل ڈور گلے میں پھنسنے کے باعث زخمی ہو چکا ہے، جس سے خطرے کی شدت واضح ہوتی ہے۔