دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈرون حملے کے بعد آگ، لینڈنگ عارضی طور پر معطل

دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈرون حملے کے بعد آگ، لینڈنگ عارضی طور پر معطل

دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب ایک ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث ایئرپورٹ پر ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی اور پروازوں کی لینڈنگ عارضی طور پر معطل کر دی گئی۔

دبئی میڈیا آفس کے مطابق، ڈرون سے متعلق واقعے کے بعد ایئرپورٹ کے اطراف میں ایک ٹینکر کو آگ لگ گئی، جس پر فوری طور پر ایمرجنسی اداروں نے قابو پانے کے لیے کارروائی شروع کر دی۔حکام کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کا عمل جاری ہے اور شہریوں کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم احتیاطی تدابیر کے طور پر ایئرپورٹ پر آنے والی پروازوں کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔

دبئی آنے والی پروازوں کو فی الحال فضا میں ہولڈنگ پیٹرن میں رکھا گیا ہے۔دوسری جانب، سعودی اسٹیٹ ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک گھنٹے کے دوران 34 ڈرون مار گرائے گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور جلد فضائی آپریشن بحال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔