چک امرو (خصوصی رپورٹ)ڈپٹی کمشنر و کنٹرولر سول ڈیفنس طیب خان کی ہدایت پر سی ڈی او نارووال فرحانہ عزیزکی سربراہی میں کریک ڈائون میں منی پٹرول پمپس اور گیس ریفلنگ پر متعدد دکانیں سیل کر دی گئیں۔ رونق علی، شریف باجوہ اور شبیرپرمشتمل انفورسمنٹ ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ اور آپریشنز انجام دے رہی ہیں،ضلع بھر میں متعدد پٹرول پمپوں کے کاغذات، رجسٹریشن اور فائر سیفٹی انتظامات کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔ کارروائی کے دوران متعدد غیرقانونی منی پٹرول پمپ کو قواعد و ضوابط کی سنگین خلاف ورزی پر سیل کر دیا گیاجبکہ مشینیوں کو اپنے قبضے میں لے لیاگیا۔سول ڈیفنس حکام کے مطابق غیر قانونی ایل پی جی ری فلنگ اور آئل کاروبار کے خلاف سخت کارروائیاں آئندہ بھی بلا تعطل جاری رہیں گی تاکہ عوام کی حفاظت اور قانون پر عملدر آمد یقینی بنایا جا سکے۔ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسرفرحانہ کاکہناہے کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نپٹاجائے گا۔