معروف سنیکس یونٹ ،2ملک شاپس بند

لاہور (خصوصی رپورٹ) ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ٹیموں کے ہمراہ مین بازار منصورہ اور سندر اڈا میں آپریشن کے دوران معروف سنیکس یونٹ اور 2معروف ملک شاپس بند، 2مقدمات درج کروا دیئے جبکہ2500کلو ایکسپائر بیکری اشیا اور 450لیٹر دودھ تلف کر دیا گیا۔ ترجمان کے مطابق دودھ کا سیمپل فیل ہونے پر 2مقدمات درج، شاپس بند، ایکسپائر اشیا کی موجودگی پر سنیکس یونٹ میں کارروائی کی گئی، تلف کردہ دودھ میں پانی اور پاوڈر کی ملاوٹ پائی گئی۔