لیاقت آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ اور منشیات کی بڑی کھیپ برآمد کی، اور اسلحہ و منشیات کے ایک ڈیلر کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق، ڈونگی گراؤنڈ دھلے فلیٹس کے قریب خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کی گئی۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن جہانداد اکرم کے مطابق، ملزم کی نشاندہی کے بعد اسے گرفتار کیا گیا۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق، گرفتار ملزم آن لائن آرڈر پر ناجائز اسلحہ اور منشیات مختلف اضلاع میں سپلائی کرتا تھا۔
ملزم کے قبضے سے برآمد شدہ اشیاء:
3 ناجائز پستول
ایک رائفل
ایک پمپ ایکشن
گولیاں
3 موبائل فون
شراب
ڈیڑھ کلو سے زائد چرس
500 گرام آئس
170 گرام افیون
160 گرام ہیروئن
ایس پی ماڈل ٹاؤن جہانداد اکرم کے مطابق، گرفتار ملزم اسلم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔