عید الفطر پر 4 چھٹیاں، وزیراعظم کی منظوری

عید الفطر پر 4 چھٹیاں، وزیراعظم کی منظوری

شہباز شریف نے عید الفطر کے موقع پر دو سرکاری چھٹیوں کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن پاکستان نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق:

جمعہ 20 مارچ
ہفتہ 21 مارچ
کو عید کے موقع پر عام تعطیل ہوگی۔

اس کے علاوہ:

اتوار 22 مارچ (ہفتہ وار تعطیل)
پیر 23 مارچ کو یومِ پاکستان کی عام تعطیل ہوگی۔
اس طرح عید اور یومِ پاکستان کی تعطیلات کو ملا کر کل 4 چھٹیاں ہوں گی۔