پاکستان میں عید الفطر کی تعطیلات، 9 دن کی طویل چھٹیاں متوقع

پاکستان میں عید الفطر کی تعطیلات، 9 دن کی طویل چھٹیاں متوقع

ویب ڈیسک: عید الفطر 2025 کے موقع پر پاکستانی عوام کو 9 دن کی طویل چھٹیاں ملنے کا امکان ہے، جس کے تحت 29 مارچ سے 6 اپریل تک عوام خوشی کے لمحات گزار سکیں گے۔

اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کی پیشگوئی کے مطابق، ملک میں عید الفطر 31 مارچ کو ہونے کا قوی امکان ہے۔ اس کے نتیجے میں حکومت اگر 29 مارچ (ہفتہ) سے 2 اپریل (بدھ) تک تعطیلات کا اعلان کرتی ہے اور 3 اور 4 اپریل (جمعرات و جمعہ) کو اضافی چھٹیاں دیتی ہے تو عوام 9 دن تک عید کی تعطیلات سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ماہرین فلکیات کے مطابق، رمضان المبارک کا مہینہ 29 دنوں پر مشتمل ہوگا اور عید الفطر 31 مارچ کو منائی جائے گی۔ چاند نظر آنے کی صورت میں 30 مارچ کو شوال کا چاند 26 گھنٹے کی عمر کے ساتھ غروب آفتاب کے وقت واضح طور پر نظر آنے کی توقع ہے۔ اس کے مطابق عید الفطر 1 اپریل (منگل) کو ہو سکتی ہے، تاہم اس کا حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔